Home / تازہ ترین / کوئٹہ کی مسجد میں بم دھماکے میں 5 افراد شہید، 12 زخمی

کوئٹہ کی مسجد میں بم دھماکے میں 5 افراد شہید، 12 زخمی

کوئٹہ کے نواحی علاقے کچلاک کی مسجد و مدرسہ میں بم دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں امام مسجد سمیت 5 افراد شہید اور 12 زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق کچلاک کے علاقے کلی وزیر آباد کی جامع مسجد قاسم میں نماز جمعہ کے دوران بم دھماکا ہوا ہے جس میں امام سمیت 5 افراد شہید اور 12 زخمی ہوگئے ہیں۔ ڈی آئی جی کوئٹہ نے بتایا کہ امام مسجد کے منبر کے نیچے ریموٹ کنٹرول بم نصب کیا گیا تھا۔

سیکیورٹی فورسز نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیا ہے اور امدادی رضاکاروں کی جانب سے امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔ لاشوں اور زخمیوں کو سول اسپتال کوئٹہ منتقل کردیا گیا ہے۔

About admin

Check Also

جعلی اکاؤنٹس کیس؛ آصف زرداری کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

احتساب عدالت نے آصف زرداری کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجتے ہوئے 19 اگست کو …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *