Home / کھیل / کرکٹر حسن علی نے پری سیزن فٹنس ٹیسٹ میں شرکت سے معذرت کرلی

کرکٹر حسن علی نے پری سیزن فٹنس ٹیسٹ میں شرکت سے معذرت کرلی

لاہور: کرکٹر حسن علی نے پری سیزن فٹنس ٹیسٹ سے چھٹی مانگ لی کیونکہ ان کا بھارتی لڑکی سامعیہ سے بیس اگست کو دبئی میں نکاح ہوگا۔

پی سی بی نے گزشتہ روز پری سیزن کیمپ لگانے کا اعلان کیا ہے جس میں  حسن علی کا نام بھی شامل ہے۔ بورڈ نے 19 اور 20 اگست کو فٹنس ٹیسٹ لینے کا فیصلہ کیا ہے جس کے بعد 22 اگست سے سابق کپتان مصباح الحق کی نگرانی میں 17 روزہ کیمپ شروع ہوگا۔

ذرائع کے مطابق حسن علی نے بورڈ سے درخواست کی ہے کہ نکاح کی مصروفیات کی وجہ سے وہ فٹنس ٹیسٹ میں شرکت سے قاصر ہیں، تاہم انہوں نے بورڈ حکام کو یقین دہانی کرائی ہے کہ دبئی سے واپسی پر وہ فٹنس دینے کے ساتھ کیمپ بھی جوائن کرلیں گے۔

پروگرام کےمطابق  حسن علی اور ان کے گھر والے 20 اگست کو دبئی پہنچیں گے اور اسی روز نکاح کی تقریب ہوگی، جس میں دونوں گھرانوں کے تقریبا 25 افراد کو مدعو کیاگیاہے۔

About admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *