Home / شوبز / فن کی سرحد نہ ماننے والوں کو شان نے آئینہ دکھا دیا

فن کی سرحد نہ ماننے والوں کو شان نے آئینہ دکھا دیا

کراچی: اداکار شان شاہد نے فن کی سرحد نہ ماننے والے پاکستانی فنکاروں کو آئینہ دکھا دیا۔

مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی خونریزی اور جارحیت پسندی کے خلاف آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے 15 اگست کو یوم سیاہ کے طور پر منایا گیا اس حوالے سے اداکار شان نے بھی معصوم کشمیریوں کی بھرپور حمایت کرتے ہوئے پاکستانی فنکاروں کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

شان شاہد نے ٹویٹر پر کہا کہ 15 اگست یوم سیاہ اُن فنکاروں کے لیے ہے جو ہمیشہ یہ وکالت کرتے رہتے تھے کہ فنکاروں کی کوئی سرحد نہیں ہوتی، بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا جو ہالی ووڈ کی بی گریڈ اداکارہ بننا چاہتی ہیں انہوں نے ثابت کردیا کہ پاکستانی فنکار غلط ہیں۔

About admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *