Home / تازہ ترین / شاہ محمود قریشی کا کشمیر کے معاملے پر جنوبی افریقی ہم منصب سے رابطہ

شاہ محمود قریشی کا کشمیر کے معاملے پر جنوبی افریقی ہم منصب سے رابطہ

اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے جنوبی افریقا کی وزیر خارجہ ڈاکٹر نالیڈی پنڈور سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے حوالے سے آگاہ کیا۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سیکورٹی کونسل کے غیر مستقل رکن ملک جنوبی افریقا کی وزیر خارجہ ڈاکٹر نالیڈی پنڈور سے ٹیلیفونک رابطہ کیا جس میں مقبوضہ جموں کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے جنوبی افریقا کی وزیر خارجہ کو سیکورٹی کونسل کو لکھے گئے خط کے مندرجات سے بھی آگاہ کیا۔

اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت مقبوضہ جموں کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کو جاری رکھے ہوئے ہے، گزشتہ 12 دن سے کرفیو کے سبب مقبوضہ جموں کشمیر کے عوام کی زندگیاں اجیرن ہو چکی ہے، خوراک اور ادویات تک میسر نہیں ہو رہیں۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارت مقبوضہ جموں کشمیر میں غیر آئینی اقدامات کے ذریعے پورے خطے کے امن و امان کو تہہ و بالا کرنا چاہتا ہے، مقبوضہ جموں و کشمیر میں موبائل، انٹرنیٹ اور مواصلات کے تمام ذرائع بند کر دیے گئے ہیں۔

About admin

Check Also

جعلی اکاؤنٹس کیس؛ آصف زرداری کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

احتساب عدالت نے آصف زرداری کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجتے ہوئے 19 اگست کو …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *