Home / تازہ ترین / دنیا کی کوئی طاقت کشمیریوں کو مقصد کے حصول سے نہیں روک سکتی، وزیراعظم

دنیا کی کوئی طاقت کشمیریوں کو مقصد کے حصول سے نہیں روک سکتی، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ دنیا کی کوئی طاقت کشمیریوں کو مقصد کے حصول سے نہیں روک سکتی ہے۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کشمیری موت سے نہیں ڈرتے، مودی کے فاشسٹ ہتھکنڈے ناکام ہوں گے اور دنیا کی کوئی طاقت کشمیریوں کو مقصد کے حصول سے نہیں روک سکتی۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ مودی حکومت یاد رکھے کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو شکست نہیں دی جا سکتی جب کہ طاقت سے صرف افواج اور دہشت گردوں کو شکست دی جا سکتی ہے۔

About admin

Check Also

جعلی اکاؤنٹس کیس؛ آصف زرداری کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

احتساب عدالت نے آصف زرداری کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجتے ہوئے 19 اگست کو …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *