Home / قومی / آزاد کشمیر کے ضلع پلندری میں باراتیوں کی بس کھائی میں گر گئی

آزاد کشمیر کے ضلع پلندری میں باراتیوں کی بس کھائی میں گر گئی

آزاد کشمیرکے ضلع پلندری میں باراتیوں کی بس گہری کھائی میں گر گئی جس کے باعث 20افراد جاں بحق اور25زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق اتوارکوآزاد کشمیر کے ضلع پلندری کے علاقے جنجال ہل موڑ کے قریب باراتیوں کی بس کھائی میں گر گئی جس سے20افراد جاں بحق اور 25زخمی ہو گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ باراتیوں کی بس ہجیرہ جا رہی تھی کہ اچانک میں یہ خوفناک حادثہ پیش آ گیا۔ انہوں نے بتا یا کہ بس میں50سے 60باراتی سوار تھے۔مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا جہاں بعض افرادکی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

About admin

Check Also

جعلی اکاؤنٹس کیس؛ آصف زرداری کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

احتساب عدالت نے آصف زرداری کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجتے ہوئے 19 اگست کو …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *